ہائی کورٹ نے ابراہیم مانیکا کیخلاف درخواست پولیس رپورٹ پر نمٹا دی

Last Updated On 25 February,2020 10:10 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے خلاف درخواست پولیس رپورٹ پر نمٹا دی

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ رقم کے تنازع پر ابراہیم مانیکا نے اس کے دو بھائیوں کو اٹھا یا ہے، گزشتہ روز پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ دونوں نوجوان احمد احسن اور اعجاز 18 فروری کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں اور انہیں ہیئر پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔