مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

Last Updated On 10 February,2020 02:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا آٹا، چینی چور مافیا کی سرپرستی وزیراعظم کر رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا عمران صاحب، آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کو پورا موقع دیا، 48 گھنٹے گزر گئے، آٹا چینی چور مافیا کی اب تک تلاشی نہیں ہوئی، عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹ بول کر اور انکوائری کا ڈرامہ کر کے لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں، عمران صاحب چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا۔