حکومت اور اتحادیوں کی سوچ ایک جیسی، معاملات طے پا جائیں گے: شفقت محمود

Last Updated On 08 February,2020 11:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کی سوچ ایک جیسی ہے، جب بھی اتحادی حکومتیں بنتی ہیں مسائل تو ہوتے ہیں، معاملات خوش سلوبی سے طے پا جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حکومت کے خطرات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بنی، مخلوط حکومت میں ہر پارٹی کی سوچ مختلف ہوتی مگر ہماری اور اتحادیوں کی سوچ اور مفادات ایک ہیں، تحفظات دور کر دیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنے منشور کے تحت کام کر رہی ہے، ترقیاتی کاموں کے 60 فیصد فنڈز مل گئے ہیں، ترقیاتی کاموں کا ہدف جلد مکمل کریں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا نواز شریف کا علاج ضروری مگر اس کو مریم نواز کی موجودگی سے مشروط کرنا عجیب منطق ہے، ن لیگ حکومت کے کچھ منصوبے غیر ضروری تھے جسے بند کر دیا گیا ہے۔