اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اقدامات، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

Last Updated On 10 February,2020 08:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سینئر شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں اجناس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ ن لیگی رہنما مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان ملکی صورتحال کے پیش نظر ترجمانوں کو گائیڈلائن دیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  آٹے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات شروع، ذمہ داروں کو سزا دیں‌ گے