'آٹے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات شروع، ذمہ داروں کو سزا دیں‌ گے'

Last Updated On 09 February,2020 06:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا، قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا محاسبہ کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی.

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس کا بخوبی ادراک ہے۔ عوام اطمینان رکھیں آٹا چینی مہنگا کرنے والوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا، تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئےاقدامات کر رہے ہیں، منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔