کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں ہے، ہم کلیم امام کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھے، کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں ہے، ان کا کام پولیسنگ کرنا ہے، آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں ؟۔