بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صوبے ووہان میں کرونا وائرس کا خوف، ووہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلباء نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کر دی۔
طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے۔