سکھر:‌ بزنس ایکسپریس پٹٹری سے اتر گئی، ٹریک مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک بحال

Last Updated On 26 January,2020 03:15 pm

سکھر: (دنیا نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تاہم بعد ازاں‌ ٹریک مرمت کے بعد ٹرینوں‌ کی آمدورفت بحال ہو گئی۔

روہڑی کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ڈاؤن ٹریک بلاک ہونے سے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

بزنس ایکسپریس بوگی پٹٹری سے اترنے کے باعث ویرانے میں کھڑی ہے جس کے باعث مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔ ٹریک مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔