لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ نہیں، اس پر سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں، ،وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو بھی گھیرے میں ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اداروں میں کوئی تصادم نہیں، تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، عدالت کا ہر فیصلہ قبول ہے۔