اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کل لاہور آئیں گے، عمران خان کی گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے، عمران خان پنجا ب کے بعض الجھے معاملات کو سلجھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیں گے، ناراض ارکان کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیر اعظم کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔
عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم سے ناراض گروپ کے ارکان کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے، وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کو پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی وزیر اعلی بریفننگ دیں گے، وزیر اعلی ناراض ارکان کے معاملات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔