سوات: زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 17 January,2020 11:51 am

سوات: (دنیا نیوز) سوات کے قریب مینگورہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مینگورہ کے علاقہ خونہ گل میں زیر تعمیر مکان گرنے سے 6 افردا ملبے تلے دب گئے، حادثے میں گھر کا سربراہ اس کی اہلیہ اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ملبے سے 2 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاشوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔