پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور اکبر ایوب نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال برقرار رہے گی، اس پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اطلاعات میڈیا سیل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر تعلیم اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ پہلا صوبہ ہے جہاں پر سرکاری افسران کی مدت ملازمت تریسٹھ سال تک کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی نوکری میں کمی، نہ ترقی روکے گی بلکہ تین سال کے بجائے اصلاحات جاری رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے صوبے کو سالانہ 18 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ ہم نے سب سے ٰزیادہ محکمہ تعلیم میں 25 ہزار بھرتیاں کی ہیں۔ اس پالیسی سے جو بچت ہوگی، وہ نجی سیکٹراور پبلک سیکٹر کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
صوبائی وزرا نے کہا کہ یہ صرف تین سال کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ اصلاحآت برقرار رہیں گی۔ ہماری بجٹ کی شرح پنجاب سے بھی بہتر ہوگی۔ کابینہ میں اس پالیسی کی کسی محکمے نے مخالفت نہیں کی۔