پشاور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی شدید سرد موسم کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی، پشاور سمیت صوبہ بھر میں اسکول 12 جنوری تک بند رہیں گے۔
خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر، صوبائی محکمہ تعلیم نے سرما تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد سکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام اسکولز 13 جنوری کو کھولے جائیں گے، چھٹیوں میں اضافہ سردی کی لہرمیں اضافے کے باعث کیا گیا۔