موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں: شہباز شریف

Last Updated On 11 January,2020 05:21 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیشت کو تباہ کر دیا گیا، موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟، اس سے بڑا جھوٹا وزیراعظم تاریخ میں نہیں آیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ بیروز گار ہو چکے ہیں، آرمی چیف کی مدت میں توسیع، بدنیتی کی وجہ سے نوٹی فیکشن میں غلطیاں کی گئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے اصل ایشوزسے توجہ ہٹائی جارہی ہے،زراعت،صعنت تباہ ہوچکی ہے،جھوٹے وزیراعظم نے معیشت کوتباہ کر دیا ہے،ڈیڑھ سالوں میں تاریخی قرضے لیے گئے۔