کراچی: (دنیا نیوز) نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے بجلی ایک روپے چالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ 18 ارب روپے سے زائد کی رقم آئندہ نو ماہ میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ تین سالوں کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ صارفین کو بلوں میں 15 ماہ کا ریلیف بھی ملے گا۔ کے الیکٹرک صارفین سے وصولی جنوری سے ستمبر 2020ء کے بلوں میں کی جائے گی۔ بلوں میں کمی کا ریلیف بھی جنوری سے ستمبر 2020ء کے بلوں میں دیا جائے گا۔
جنوری 2020ء کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے 1 روپے 66 پیسے، فروری میں 2 روپے 88 پیسے، مارچ میں ڈھائی روپے، اپریل 2 روپے 13 پیسے، مئی میں 2 روپے 37 پیسے، جون میں 1 روپے 98 پیسے، جولائی 1 روپے 16 پیسے، اگست 1 روپے 23 پیسے جبکہ ستمبر کے بلوں میں 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔
جنوری 2020ء کے بلوں میں 21 پیسے، فروری میں 1 روپے 76 پیسے جبکہ مارچ کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین کو 85 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا۔
اپریل 2020ء میں 1 روپے 2 پیسے، مئی میں 93 پیسے اور جون کے بلوں میں ایک روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔ کے الیکٹراک کے صارفین کو اگست 2020ء کے بلوں میں صارفین کو 3 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔