ایل ڈبلیو ایم سی تباہی کے دہانے پر، فنڈز ختم، کئی شہر کچرا کنڈی میں تبدیل

Last Updated On 21 December,2019 02:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، فنڈز ختم، شہر کے کئی علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گئے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خزانہ خالی، لاہور کے کئی علاقے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے، ترک کنٹریکٹرز البیراک اور اوزپاک نے ادائیگیوں تک کام کرنے سے انکار کر دیا، ترک کنٹریکٹرز کو 3 ارب روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

لاہور کی 274 یونین کونسلز کے گلی محلوں اور مرکزی شاہراہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، کمپنی بورڈ بھی کوئی بڑا فیصلہ نہ کر سکا، فیصلوں میں تاخیر سے صفائی آپریشن لٹک گیا۔ معاہدے کے مطابق جنوری اور فروری 2020ء میں ترک کنٹریکٹر کا 7 سالہ ٹھیکہ ختم ہونے جا رہا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ترک کنٹریکٹر اوز پاک نے کام شروع کر دیا ہے۔ شہریوں نے صفائی نہ ہونے کا شکوہ کیا اور کہا پہلے کیا مسائل کم ہیں ؟۔ ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز کا کہنا ہے کہ جلد شہر کو زیرو ویسٹ کر لیا جائے گا، افسران اور مشینری متحرک ہے۔