پنجاب: مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی، معمولات زندگی شدید متاثر

Last Updated On 14 December,2019 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، خانیوال ملتان موٹروے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی۔ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کرلیں۔

لاہور کے افق پر بھی سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، سورج نے مکھڑا نہ دکھایا جس سے موسم دھندلاسا گیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے بھی انٹری ڈال دی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر موسم ابرآلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔