پیپلزپارٹی سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، جھوٹے احتساب کو نہیں مانتے: شیری رحمان

Last Updated On 07 December,2019 03:55 pm

سکھر: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، یہ کیسے الزامات ہیں جو اربوں سے شروع ہو کر ایک مکان پر آ جاتے ہیں، جھوٹے کیسز اور جھوٹے احتساب کو نہیں مانتے، یہ صرف گالی گلوچ کی سیاست جانتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سکھر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تک کسی حکومتی وزیر کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی گئی، علیمہ خان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ پی ٹی آئی حکومت نے لیا، مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید کم ہو چکی ہے، لوگوں کے پاس بچوں کے سکول کے یونیفارم بنانے کے پیسے نہیں ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پیشیاں تو ہوتی رہے گی، ہمارے ارکان کو پیشیاں بھگتنے میں نوے نوے دن گزر جاتے ہیں، کے پی حکومت خود ایک مذاق اور کہانی کا حصہ ہے۔