پی آئی اے: دوران پرواز سگریٹ نوشی پر مسافر کو 10 ہزار جرمانہ

Last Updated On 10 December,2019 09:09 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانے کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی تاریخ میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے مسافر رضا احسن کو سگریٹ نوشی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا، طیارے میں دھواں پھیلنے پر عملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اور اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیا۔