کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ویلڈنگ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 09 December,2019 06:24 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ویلڈنگ کی دکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں سعادت مارکیٹ میں واقع ویلڈنگ کی دکان کا مالک اسد اللہ لوہا نما راڈ ویلڈ کر رہا تھا کہ اچانک وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی قدرت اللہ زخمی ہو گیا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔