کوئٹہ: مغربی بائی پاس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 6 افراد زخمی

Last Updated On 15 November,2019 09:24 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک اور بلیلی کے درمیان مغربی بائی پاس کے قریب سڑک کے قریب نصب بم دھماکے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے ایک ٹرک کو نقصان پہنچا۔

دھماکا بلیلی کے قریب مغربی بائی پاس کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے سیکورٹی فورسز کا ایک ٹرک گزر رہا تھا۔ دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔