فیصل آباد: کیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 20 November,2019 02:37 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ کے قریب کیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

کیری ڈبہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے درخت سے ٹکرایا، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں سے بھی 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔