ہزار گنجی حملہ تحقیقات، خودکش بمبار کی اسامہ کےنام سے شناخت ہو گئی

Last Updated On 09 August,2019 02:00 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ہزارگنجی میں خود کش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خودکش بمبار کی شناخت اسامہ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوگئی، شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے عمل میں آئی۔

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہزارگنجی میں خود کش کرنےوالے حلہک آور کا تعلق نوشکی سے ہے، خودکش دھماکہ کرنے والے نوجوان کی شناخت اسامہ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، شناخت کا عمل ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔ واقعہ میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جبکہ ملزم کا ایک قریبی عزیزسریاب روڈ پولیس مقابلے میں پہلے ہی مارا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ہزارگنجی میں رواں سال 13 اپریل کو خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 32زخمی ہوئے تھے۔