اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جان کی سب سے بڑی دشمن ن لیگ ہے، ہسپتال میں نواز شریف زیادہ محفوظ تھے، جب سے وہ گھر منتقل ہوئے ہمیں زیادہ تشویش ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلی فلور پر جھوٹ بولنا افسوسناک ہے، خواجہ آصف کیخلاف تحریک استحقاق لا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) میں لیڈرشپ کیلئے دوڑ لگی ہے، نواز شریف کی صحت کو گھر اور پارٹی والوں سے خطرہ ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کابینہ نے متوازن فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حسین نواز بھی بانڈز دینے کو تیار نہیں، سیاست میں نواز شریف، زرداری کا کردار ختم ہوگیا، یہ کرسی کیلئے نواز شریف کی جان سے کھیل رہے ہیں، لگ نہیں رہا نواز شریف جاتی امرا میں محفوظ ہیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست کی مذمت کرتے ہیں، لگ رہا ہے شریف فیملی بانڈز کیلئے چندہ جمع کر رہی ہے۔