شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 3 جوان شہید

Last Updated On 12 November,2019 11:02 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے جوان گشت پر مامور تھے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی ریاست، بابر اور ساجد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔