آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

Last Updated On 22 October,2019 06:55 pm

راولپنڈی (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی، اس دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشنز میں کردار گرانقدر ہے۔