مرادن: سابق وزیر اعلیٰ پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے گھر دھماکا، 2 ملازمین زخمی

Last Updated On 04 November,2019 03:37 pm

مردان: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے میں 2 ملازمین شدید زخمی ہوگئے، امیر حیدر ہوتی محفوظ رہے۔

 یہ واقعہ پیر کے روز اے این پی کے مرکزی سینئر ناٸب صدر اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان کی رہائش گاہ ہوتی ہاؤس کے اندر واقع ملازمین کے ایک کوارٹر میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کمرے کے گیس پائپ لیک تھا، وقوعہ کے وقت ملازمین نے استری کے لئے جونہی سوئچ آن کیا تو دھماکہ ہوگیا، جس سے دونوں ملازمین امین الحق اور لیاقت شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشوش ناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے کمرے کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے، اس کی آواز دقر تک سنی گئی، اعلی افیسران موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان گھر میں ہی موجود تھے تاہم امیر حیدر ہوتی مکمل طور پر محفوظ رہے۔