صدر عارف علوی کا لاہور کے شاہی حمام کا دورہ، خاتون اول بھی ہمراہ رہیں

Last Updated On 03 November,2019 01:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہلی دروازے لاہور میں واقع شاہی حمام کا دورہ کیا اور اس کی تاریخ جانی، اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

دہلی دروازے میں واقع شاہی حمام کی تاریخی حیثیت جاننے صدر مملکت آج شاہی حمام پہنچے، شاہی حمام کا دورہ کیا اور والڈ سٹی کی ٹورسٹ گائیڈ نے صدر مملکت کو تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا۔

ریمارکس بک میں بھی صدر مملکت نے لکھا کہ والڈسٹی اور آغا خان ٹرسٹ نے اچھا کام کیا ہے، ان کے ساتھ والڈسٹی افسران نے تصاویر بھی بنوائیں۔