وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا: صدر علوی

Last Updated On 28 September,2019 08:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت اور کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔

 دنیا نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں چلڈرن فیسٹیول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر بھی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بات کہی۔ منی لانڈرنگ پر بھی بات ہوئی، ایک اہم ایشو گلوبل وارمنگ کو بھی اٹھایا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر ملک کی خدمت کریں ، مجھے دلچسپی اس میں ہے کہ میرا پیسہ واپس آئے، سب کا کام ہے کہ کوڑا نہ ہونے دیں، ہم نے کراچی میں بچوں کو تربیت دی تھی کہ ماحول کیسے بہتر بنائیں، بہت خوشی ہوئی جو وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ماحول پر بھی بات کی۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے پارلیمنٹ کے لیے انسانیت کا تعلق تمام دنیا میں یکساں کیا، میرا عہدہ کسی پارٹی کا عہدہ نہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت جب تک مل کر کام کریں گے تو کراچی بہتر ہوگا، ساری قوتیں مل کر کام کریں، کچرے کو صحیح جگہ پھینکیں۔

اس سے قبل ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے معیشت کےہرشعبےمیں ترقی کی ہے، سی پیک صرف ایک سڑک نہیں بلکہ اقتصادی راہداری ہے، سی پیک کےتحت پہلا فوکس پاکستان کوبجلی کی پیداوارکےقابل بناناتھا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچین کیساتھ دوستی پرفخرہے،صدرعارف علوی چین،پاکستان کسی ممالک کےداخلی امورمیں مداخلت نہ کرنےاصول پریقین رکھتےہیں ،عارف علوی چین،پاکستان عالمی معاملات پریکساں موقف رکھتےہیں،عارف علوی چین اورپاکستان اپنی علاقائی سالمیت کےدفاع کیلئےپرعزم ہیں۔