مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

Last Updated On 31 October,2019 03:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار اور نیب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔