اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورا ملک گھوم لیا، ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں کہ آزادی مارچ والے کیا چاہتے کیا ہیں؟
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ اور پنجاب نے مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ احتساب کا عمل روک دو، بہرحال مولانا فضل الرحمن اپنا شوق پورا کر لیں۔
پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔ سندہ اور پنجاب نے فضل الرحمنٰ کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتی ہے دینا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو ، بہرحال شوق پورا کر لیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2019