اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نام نہاد لبرلز انتہا پسندوں کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں، ایسے مارچ کی کامیابی کا مطلب پاکستان سے جمہوریت کا خاتمہ ہے، ایسے مارچ کا مقصد طالبان طرز حکومت کا قیام ہے، ہوشیار رہیں۔