لاہور: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ملاقات منسوخ ہوگئی، ڈاکٹرز نے فضل الرحمان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا میں نے دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، اللہ پاک نواز شریف کو صحت دے، ڈاکٹرز کے منع کرنے پر سروسز ہسپتال نہیں جا رہا۔
ادھر میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی، نواز شریف کو آئی وی آئی جی کے انجکشن کی تھراپی روک دی گئی، سابق وزیراعظم کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں رہا، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں۔
میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کے لئے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہوگا، نواز شریف کو بلینڈنگ ہونے کے خطرات اب کم ہے، نواز شریف کو دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں، نواز شریف کی حالت دل اور گردوں کی بیماریوں باعث نہیں سنبھل رہی۔