اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے سبب کل تمام پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں سرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے.
سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر سکولز کل بند رہیں گے، بچوں کے تحفظ کیلئے سکولوں میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زعفران الہی کا کہنا تھا کہ حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے کہ سکولوں کو کب کھولا جائے۔
مشیر تعلیم پشاور ضیاءاللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا کوئی سرکاری سکول بند نہیں ہوگا، تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیے ادارے موجود ہیں۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، سکول کل کھلے رہیں گے۔