نواز شریف کی صحت کنٹرول میں ہے، ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا: نیب ترجمان

Last Updated On 22 October,2019 11:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کنٹرول میں ہے، ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا ہے، پلیٹ لیٹس ادویات کی وجہ سے کم ہوئے۔

نیب ترجمان کا کہنا تھا ذاتی معالج نے نواز شریف کا خون پتلا کرنے کی ادویات دیں، رپورٹ ملنے پر نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر عدنان کو 2 سے 3 روز بعد معائنے کی اجاز ت دی جاتی رہی ہے، نواز شریف کو مکمل چیک اپ کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔