چنیوٹ مائنز اینڈ منرل کیس میں نیب لاہور کی بڑی کارروائی، سابق ایم ڈی گرفتار

Last Updated On 21 October,2019 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرل کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کے سابق ایم ڈی منظر حیات کو گرفتار کر لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق منظر حیات کو نیب لاہور نے پیشی پر گرفتار کیا۔ خیال رہے کہ منظر حیات نیب میں وعدہ معاف بننے کی درخواست دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظر حیات اس وقت ڈی ایم جی افسر کے عہدے پر تعینات ہیں اور ماضی میں چنیوٹ مائنز اینڈ منرل کے مینجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔