نیب نے سندھ پولیس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، 96 پولیس افسران سے ریکارڈ طلب

Last Updated On 11 October,2019 04:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ پولیس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے 96 پولیس افسران سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ پولیس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شہید پولیس آفیشل کو دی جانیوالی رقم کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

خط میں تمام متعلقہ افسران کو انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کتنے اہلکاروں اور افسران کو شہید قرار دیا گیا ہے؟ شہیدوں کا میڈیکل ریکارڈ، ہائیرشپ سرٹیفیکیٹ اور معاوضے کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔