وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ چین مکمل، وطن واپس روانہ

Last Updated On 09 October,2019 10:01 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے نائب وزیرخارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا۔ چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے کامیاب دورہ چین کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ دورہ چین کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سمیت اہم عسکری اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کو پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی اور نئی بلندیوں کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ایئرپورٹ پر جب پاکستان روانگی کیلئے پہنچے تو انھیں چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان کو چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔