وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی

Last Updated On 04 October,2019 06:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورہ چین کے لئے پیر کی رات روانہ ہوں گے۔

وفاقی وزرا بھی اس اہم دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، خسرو بختیار اور عبدالحفیظ حفیظ شیخ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کی چین میں سی پیک اور ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق اہم حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کریں گے جبکہ پاک چین جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔