وزیراعظم کا خطاب کشمیریوں اور پاکستانیوں کی آواز تھا: میاں اسلم اقبال

Last Updated On 28 September,2019 12:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب کشمیریوں اور پاکستانیوں کی آواز تھا، کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرا طلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں کشمیریوں کیساتھ ہر حال میں کھڑا ہونا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کو بھی یہ بات ماننی پڑی کہ کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں، وزیراعظم کا دورہ امریکا ماضی کی طرح تفریحی دورہ نہیں تھا، قائداعظم کا فرمان تھا کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت نے 27 فروری کو جارحیت کی اور اس کو منہ کی کھانہ پڑی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا جمہوریت میں اپنی ذات کیلئے کوئی علیحدہ قانون نہیں ہوتا، جمہوریت میں قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے، کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، حکومتیں عوام کے پیسوں سے چلتی ہیں، ہماری حکومت نے ملکی تاریخ کے مشکل فیصلے کیے، پی ٹی آئی حکومت ریفارمز لے کر آئی ہے، پاکستان کی ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔