لفظ "سلیکٹڈ" پر پابندی لگانے والے ڈپٹی اسپیکر اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے: بلاول بھٹو

Last Updated On 27 September,2019 05:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگانے والے ڈپٹی اسپیکر اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے، قاسم سوری کے حلقہ انتخاب کے 65 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سچ کو دبایا نہیں جاسکتا، جلد تمام سلیکٹڈ لوگوں کو جانا ہوگا۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے ڈی سیٹ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کے حلقہ انتخاب کے 65 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔