نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی میٹنگ ناشتہ پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں دیگر ایشوز پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم آج ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملیں گے اور کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب بھی کریں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ، سینیگال کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔