سندھ حکومت نے کراچی کو ایک ماہ میں صاف کرنے کا اعلان کردیا

Last Updated On 16 September,2019 06:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی میں صفائی مہم کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کوشش ہوگی شہر میں ایک ماہ میں صفائی نظر آئے۔ اکیس ستمبر سے صفائی مہم شروع کی جائے گی۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی سے 12 ہزار ٹن کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عارضی کچرا کنڈیاں بھی بنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گھوٹکی سانحے پر افسوس ہے، جو مجرم ثابت ہونگے ان کو سزا دی جائے گی۔