پنجاب میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Last Updated On 13 September,2019 07:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں تبدیلیوں کا راج، بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبے میں تبدیلیوں کا راج ہے، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ ہوئی ہے، سیکرٹری انڈسٹریز طاہر خورشید کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ان کو اب سیکرٹری مواصلات تعینات کیا گیا ہے۔

سیکرٹری مواصلات شہریار سلطان کو ناقص کارکردگی پر پر او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ظفر اقبال کو سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکرٹری جنگلا ت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اُدھر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سیف اللہ ڈوگر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، ان کی نئی ذمہ داریاں اب راولپنڈی میں ہوں گی جبکہ ڈی سی راولپنڈی محمد رندھاوا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔