پنجاب کابینہ میں توسیع، اسد کھوکھر آج صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں‌ گے

Last Updated On 13 September,2019 02:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلی عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد وہ آج شام گورنر ہاوس میں‌ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب کابینہ میں توسیع ، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل سے استعفی دینے والے ملک اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ وزیراعلی پنجا ب نے کیا۔ ملک اسد کھوکھر آج 4بجے گورنر ہاؤس میں عہدےکا حلف اُٹھائیں گے، حلف اُٹھانے کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی شرکت کریں گے۔