اسلام آباد: پاک، چین، افغان کے سہ فریقی مذاکرات ہفتے کو ہونگے

Last Updated On 05 September,2019 11:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتے کو اسلام آباد میں ہونگے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے افغان وزیر خارجہ مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے، ان کی جگہ مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب شرکت کریں گے۔

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کرینگے۔ افغان وفد کی قیادت پہلے افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کرنا تھی۔