بندر کی پتھر کے ذریعے شیشے کو توڑنے کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 02 September,2019 01:01 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر پتھر کے ذریعے چڑیا گھر کے شیشے کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک چالاک بندر چڑیا گھر میں موجود ہے اور پتھر کے ذریعے بڑے شیشے کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو جیسے سامنے آئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں بندر بار بار شیشے کو پتھر مارتا ہے تاہم ناکام رہتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر اس وقت ڈر کے بھاگ جاتا ہے جب شیشے میں دراڑ پڑتی ہے تاہم یہی بندر دوسری جگہ پر بھی ایک مرتبہ پھر اٹھکیلیاں کرتا نظر آتا ہے۔ اس بار یہ بندر اخروٹ توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ احوال چینی چڑیا گھر میں موجود ایک شہری نے بتایا جو اس بندر کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ اس شہری کا نام وانگ بتایا گیا ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ میں چڑیا گھر میں محظوظ ہونے کے لیے آیا تھا اس دوران دیکھا کہ بندر پتھر کے ذریعے شیشے کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے میں اس کی فوری ویڈیو بنانا شروع کی اس دوران میں نے دیکھا کہ

جب شیشے پر دراڑ پڑی تو بندر بھاگ گیا۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی دیر بعد وہی بندر دوبارہ ایک پتھر کے ذریعے اخروٹ کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو جیسے ہی یو ٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر آئی ہر کوئی اس سے محظوظ ہو رہا ہے۔ ہم نے بندر کے بھاگ جانے کے بعد جس پتھر سے شیشہ توڑ رہا تھا وہاں موجود بڑی تعداد میں پتھروں کو باہر پھینکوا دیا۔