اسلام آباد: (دنیا نیوز) فریال تالپور کا سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آئینی نکات پر مزید دلائل کے لیے سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے دینے پر دائر درخواست کی سماعت کی۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ سپیکر سندھ اسمبلی نے جاری اجلاس میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، ان کی موکلہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے آئینی نکات پر مزید دلائل کے لیے سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔