زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ: وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، گریڈ 20 کا افسر معطل

Last Updated On 30 August,2019 05:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلع غربی میں 159 ایکڑز صنعتی زمین کی الاٹمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے 20 گریڈ کے آفیسر سیعد دانش کو معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایل یو ڈپارٹمنٹ کے پورے سٹاف کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ مراد علی شاہ نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو خود انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے اگلے تین یوم میں رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا حکومت کی منظوری کے بغیر کوئی افسر کس طرح زمین الاٹ کرسکتا ہے اور چالان جاری کرسکتا ہے ؟۔

اجلاس میں مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ محکمہ لینڈ یوٹیلائیزیشن کے سیکریٹری دانش سعید نے آپ کے اختیارات حاصل کرکے ضلع غربی میں ہاکس بے کے مقام پر 10 ارب روپے مالیت کی 159 ایکڑ سرکاری زمین 6 کروڑ 91 لاکھ روپے میں بلڈر کو الاٹ کرنے کا چالان جاری کیا۔

سندھ سرکار کو معاملے پر خصوصی اجلاس بلانے کی نوبت اس وقت آئی جب دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان میں گزشتہ روز اس سکینڈل کے حوالے سے انکشافات سامنے لائے گے۔