پسرور میں قربانی کا بیل بے قابو، پکڑنے کی کوشش پر 3 قصاب زخمی

Last Updated On 13 August,2019 12:03 pm

پسرور: (دنیا نیوز) پسرور کے علاقے چونڈہ میں قربانی کا بیل بے قابو ہو گیا، جو بھی پکڑنے کی کوشش کرتا ہے اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیتا ہے، 3 قصاب ذبح کرنے کی بجائے خود زخمی ہو گئے۔

انداز شاہانہ، نشانہ شاطرانہ، پسرور میں بیل قربان ہونے کی بجائے انسانوں کو زخمی کرنے لگا۔ ڈارک براؤن رنگ کا بیل غصے میں لال، پیلا ہو گیا۔

بیل کا نام بھی ڈان ہے اور اس کے کام بھی ڈان جیسے ہیں، بیل گزشتہ روز قربانی کے وقت بے قابو ہوکر بھاگا، تاحال نہیں پکڑا جا سکا۔ کوشش کی تو
پکڑنے والے کو گرا کر پھر بھاگ نکلا۔

جو قریب جاتا ہے، اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیتا ہے۔ بیل مالک کا کہنا ہے ٹکر سے 3 قصاب زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈان کی دہشت ایسی کہ اب کوئی قصاب قریب پھٹکنے کو بھی تیار نہیں۔ مالک کو فکر ہے آخر قربانی کس طرح کرے۔